پاکستانی ماہرِ حشرات ڈاکٹر رحمٰن انور سیّد اور ان کی سائنسی دریافت


پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر رحمن انور سید بین الاقوامی شہرت رکھنے والے ماہر علم الحشرات تھے۔ آپ اپنی مشہور تحقیق "آئل پام کی حیاتیاتی طریقہ سے پولینیشن" کے باعث دنیا میں جانے جاتے ہیں۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد کامن ویلتھ انسٹیٹیوٹ فار بایولاجیکل کنٹرول کی جانب سے آپ کو ملائشیا میں تعینات کیا گیا جہاں یونی لیور کے چیئرمین نے آپ کی خدمات مستعار لیں اور درخواست کی کہ آپ آئل پام کی پولینیشن کا کوئی حیاتیاتی طریقہ وضع کریں۔

آئل پام صنعتی اعتبار سے انتہائی اہم پودا ہے۔ اسی سے پام آئل حاصل کیا جاتا ہے. مگر اس وقت تک اس پودے کی پولینیشن قدرتی طور پر ہوا سے ہوتی تھی یا پھر ہاتھوں سے کی جاتی تھی جو کہ سست اور مہنگا عمل تھا۔

ڈاکٹر رحمن انور نے دریافت کیا کہ کیمرون(افریقہ) میں ایک طرح کا وی ول (بیٹل) ہے جو وہاں موجود آئل پام پودوں کی قدرتی طور پر پولینیشن کرتا ہے۔ اس سے پہلے دنیا آئل پام کی اس طریقہ سے پولینیشن کے متعلق نہیں جانتی تھی۔1979 میں آپ نے اپنی تحقیق بین الاقوامی جریدے بلیٹن آف اینٹامالیجیکل ریسرچ میں شائع کروائی۔


آپ کے مشورہ پر افریقہ سے آئل پام وی ول ملائشیا درآمد کیے گئے اور وی ول کے ذریعے سے آئل پام پودوں کی پولینیشن کروائی گئی۔ پہلے ہی سال ملائشیا میں آئل پام کی پیداوار میں 370 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ملائشیا کی معیشت کو بہتر بنانے کے صلہ میں ملائشیا کی حکومت نے آپ کو اپنے اعلی ترین خطاب "داتوک" سے نوازا۔

آج پوری دنیا میں آئل پام پودوں کی پولینیشن اسی طریقہ سے کی جاتی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عظیم پاکستانی سائنسدان اور ان کے سائنسی کارنامے

وائرس کیا ہیں اس قدر مہلک کیوں ہوتے ہیں؟

نظریہ ارتقاء کو سمجھنے کے لیے ضروری لوازمات