وائرس کیا ہیں اس قدر مہلک کیوں ہوتے ہیں؟
آپ روز مرہ زندگی میں بہت ساری بیماریوں کے بارے میں سنتے رہتے ہیں اور اکثر ان بیماریوں کا تعلق کسی نہ کسی وائرس سے ہوتا ہے۔ جسے کہ پولیو، ڈینگی بخار، ایڈز، ہیپاٹائٹس، وغیرہ آج ہم جاننے کو کوشش کریں گے کہ آخر وائرس کیا ہیں اور وائرس ہی کیوں اتنی ہولناک بیماریاں پیدا کرتے ہیں؟ وائرس دراصل ایسے ذرات ہیں جو زندہ خلیوں میں داخل ہو کر انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہاں وائرس کے لیے لفظ ذرات کا استعمال کیا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی تک سائنس یہ فیصلہ نہیں کر پائی کہ وائرس زندہ اشیاء ہیں یا نہیں۔ تمام زندہ اشیاء خلیوں پر مشتمل ہیں جبکہ وائرس خلیوں سے نہیں بنے۔ تمام زندہ اشیاء کو توانائی کی ضرورت ہوتی جبکہ وائرس کو توانائی کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ لیکن وائرس میں چند خوبیاں ایسی بھی ہوتیں ہیں جو زندہ اشیاء میں پائی جاتی ہیں۔ مثال کے طور زندہ اشیاء کی طرح ان میں بھی وراثتی مادہ موجود ہوتا ہے اور اگرچہ وائرس تولید کی صلاحیت نہیں رکھتے لیکن زندہ اشیاء کی طرح یہ بھی اپنی نسل کی تعداد بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ وائرس جاندار ہیں یا بے جان سوال یہ ہے کہ...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں